مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ، پنجاب میں چاند نظر نہیں آیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ، پنجاب میں چاند نظر نہیں آیا


لاہور (قدرت روزنامہ)زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجا ب بھر سے شوال کا چاند نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلے کا اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے . تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں رویت ہلال کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم زونل کمیٹی کا کہناہے کہ پنجاب بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لیکن حتمی فیصلے کا اعلان مفتی منیب الرحمان ہی کریں گے .

زونل رویت ہلال کمیٹی کا کہناتھا کہ مظفر آباد ، جہلم ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، لاہور اور منگلا سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی .

..

مزید خبریں :