تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ملک ریاض کے بارے میں واضح اعلان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ملک ریاض کے بارے میں واضح اعلان کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کچھ مہربان پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ مہم کو کبھی ہمارے دوست اینکرز کے ساتھ جوڑتے ہیں اور کبھی ملک ریاض کے ساتھ ، کم علمی پر مبنی ایسے تبصرے نا مناسب ہیں، ملک ریاض اور اینکرز کے ساتھ ہمارا احترام کا تعلق ہے. تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن واپس پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی روانگی کے موقع پر ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ جانے کیلئے ایئر پورٹ پر گئے لیکن انہیں نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث جانے سے روک دیا گیا جس پر عمران خان کو تین گھنٹے ایئر پورٹ پر انتظار کر نا پڑا جس کے بعد وہ روانہ ہوئے اس معاملے پر اس وقت میڈیا میں ہنگامہ سا برپا ہے اور اب خاموشی توڑتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان میدان میں آ گئے ہیں .

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کچھ مہربان پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ مہم کو کبھی ہمارے دوست اینکرز سے جوڑتے ہیں کبھی ملک ریاض سے ، کم علمی پر مبنی ایسے تبصرے نامناسب ہیں ، عامر متین ہو ، ارشد شریف یا پھر بحریہ ٹاﺅن اور ملک ریاض ہمارا ان لوگوں سے احترام کا تعلق ہے ، اور ان سے متعلق بد گمانیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے . واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ عمران خان جس طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے اس کے سفر کے ایک گھنٹے کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے اور عمران خان نے مجموعی طور پر 13 گھنٹے سفر کیا جس کا خرچ تقریب ایک کروڑ سے زائد ہے .

..

مزید خبریں :