معروف وکیل نے کمرہ عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس نے خوش ہو کر انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

معروف وکیل نے کمرہ عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس نے خوش ہو کر انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کو کمرہ عدالت میں جسمانی معذور وکیل عزیز اے ملک نے انہیں شعر پڑھ کر سنائے جو کہ جسٹس ثاقت نثار کو اتنے پسند آئے کہ انہوں نے وکیل کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نثار کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نے سپریم کورٹ  کے وکیلوں کیلئے اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹی کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران ڈی جی ہاوسنگ اور بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں نے عدالت اپنا موقف پیش کیا ، سماعت کے دوران جسمامی طور پر معذور وکیل عزیز اے ملک بھی موجود تھے اور سماعت کے دوران انہوں نے چیف جسٹس کو شعر پڑھ کر سنائے جس کے باعث ماحول خوش گوار ہو گیا اور چیف جسٹس نے انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلاٹ کی قیمت میں ادا کروں گا.

اس موقع پر چیف جسٹس نے وکیل عزیز اے ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہ یہ بغیر کسی بریف کے بہت اچھے طریقے سے اور مدلل انداز میں بات کرتے ہیں ، یہ لاہور ، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی پیش ہو جاتے ہیں اور معذوری ظاہر نہیں کرتے. وکیل عزیز اے ملک نے شعر سنائے  کہ ارے خدا تو لامکاں ہے اس کو گھر کی کیا ضرورت ہے اے شاہ خوباں تو نے ہم کو کبھی نہ پوچھا اہل کرم تو اکثر سائل کو ڈھونڈتے ہیں

..

مزید خبریں :