حکومت کی ایک اور وکٹ گر گئی ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حکومت کی ایک اور وکٹ گر گئی ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے


سرگودھا(قدرت روزنامہ) سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی. نجی ٹی وی ’’ اے آر وائے‘‘ نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، یہی نہیں جہانگیرترین،عامرمحمودکیانی،عطااللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے.

واضح رہے 2 روز قبل پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے, اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، جس کے بعد مزید اس خاندانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا.

..

مزید خبریں :

سروے