پارٹی میں جی حضوری کی سیاست ہو رہی ہے۔۔۔ ماروی میمن نے (ن) لیگ کو خیر باد کہہ دیا ،کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں ؟ خبر آ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پارٹی میں جی حضوری کی سیاست ہو رہی ہے۔۔۔ ماروی میمن نے (ن) لیگ کو خیر باد کہہ دیا ،کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں ؟ خبر آ گئی


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کو تو جیسے نظر ہی لگ گئی ہو ،ایک کے بعد ایک اہم شخصیت پارٹی کو چھوڑ رہی ہے ، چوہدری نثار کے بیانات ایسے ہیں جو لگتا نہیں کہ کوئی شخص پارٹی میں رہ کر پارٹی ڈسلپن کی پیروی کرتے ہوئے ایسے بیا نا ت دے ،پھر شہباز شریف کا چوہدری نثار سے طویل ملاقات کرنا اور بعد میں چوہدری نثار کی ایک اور پریس کانفرنس میں مریم نواز کو کرارا جواب دینا کچھ اچھا شگون نہیں لگتا. دوسری طرف جنوبی پنجاب میں بغاوت اور نئے صوبے کا محاذ بھی میاں برادران کیلئے کوئی کم جھٹکا نہیںایسے میں ماروی میمن جو کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب نظر آرہی ہیں اب کچھ خبریں ایسی نظر آنی شروع ہو گئی ہیں کہ ماروی میمن بھی پارٹی کو الوداع کہنے کی تیاریاں کر چکی ہیں ، اور امکان ظاہر کیاجا رہا ہتے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گی

. میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروی میمن پارٹی چھوڑنے کا اعلان آئندہ چند روز میں کرینگی.واضح رہے کہ گزشتہ روز ماروی میمن کا پارٹی کے خلاف ایک اور بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جی حضوری کی سیاست چل رہی ہے. ناپسندیدہ بات کرنے والے کو باغی قرار دے کر سائیڈ پر کر دیا جا تا ہے.انہوں نے اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ مختلف سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے کاپس منظررکھنے والی ماروی میمن جوان دنوں مسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہیں حکومتی جماعت سے ہی خواتین کی مخصوص نشستوں کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی ہونے کیساتھ ساتھ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن بھی ہیں جس حیثیت میں وہ وزیرمملکت کی مراعات اورسہولتیں حاصل کررہی ہیں

انہوں نے ایک بارپھر اپنی جماعت کانام لیے بغیر اسے تنقید کانشانہ بنایاہے. اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہی آج بھی کامیاب ہیں. جو اس وقت جی حضوری کے بغیرکام کررہے تھے انہیں سائیڈ لائن کردیاگیاہے. ماروی میمن کاکہناتھاکہ مشکل وقت میں پارٹی کو کڑواسچ بتانے کی ضرورت ہوتی ہے. گن گانے والوں کی نہیں. اپنے ٹوئیٹرپیغام میں انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو باغی قراردے دیاجاتاہے اوراس کی وفاداری کو مشکوک، بدقسمتی سےاس جماعت میں صرف جی حضورچل رہی ہے.

..

سروے