لاہور ہائیکورٹ:نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لاہور ہائیکورٹ:نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائردرخواستیں ناقابل سماعت قراردے دیں ،عدالت نے درخواست گزاروں کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی. واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمودمرزانے گزشتہ روزدرخواستوں پرفیصلہ محفوظ کیاتھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان اورقومی سلامتی اداروں کوبدنام کیا

،نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان غداری کے مترادف ہے . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں ناقابل سماعت قراردے دیں اور درخواستگزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی.

..

مزید خبریں :

سروے