ن لیگ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی نامور خاتون رہنماء کی خفیہ شرکت، کیا کیا باتیں ہوئیں؟ عمران خان کے کان کھڑے کر دینے والی خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ن لیگ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی نامور خاتون رہنماء کی خفیہ شرکت، کیا کیا باتیں ہوئیں؟ عمران خان کے کان کھڑے کر دینے والی خبر آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کی.ارکان نے تالیاں بجا کر شہباز شریف اور وزیر اعظم کا استقبال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی.

ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی،وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی.مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکےہیں تاہم مسرت زیب ابھی مسلم لیگ ن میں باضابطہ شامل نہیں ہوئیں.اس اجلاس کا مقصد بھی پی ٹی آئی کی مسرت زیب کو (ن)لیگ میں شمولیت کی دعوت دینا تھا. اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کاپہلا اجلاس ہوا. جس میں شاہد خاقان عباسی سمیت122 سے زائد ارکان شریک ہوئے

.اجلاس میں تحریک انصاف کی منحرف رکن مسرت زیب بھی شریک ہوئیں.تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خصوصی طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی. پارلیمانی اجلاس میں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیان پرارکان کو اعتماد میں لیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بھی زیرغور آئی اورشہباز شریف نے30ویں ترمیم پر ارکان کو اعتما دمیں لیا.(م.ع.ا)

..

مزید خبریں :

سروے