جنوبی وزیرستان میں آپریشن: 6 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جنوبی وزیرستان میں آپریشن: 6 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی شہید ہوگئے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ڈی پیز کے بھیس میں چند دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گاؤں اسپینا میلہ میں کارروائی کی.

ضرور پڑھیں: خدا کاجواب

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں مقامی عمائدین کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں. ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار رزاق خان اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے. آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے. آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے.

..

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

مزید خبریں :