”پاکستان اور بھارت میں جنگ کوئی حل نہیں بلکہ ۔۔۔“بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایسا حل پیش کردیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”پاکستان اور بھارت میں جنگ کوئی حل نہیں بلکہ ۔۔۔“بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایسا حل پیش کردیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہےے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوناکوئی حل نہیں ،پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں اور ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ دے کر خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے. بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوز 18 کی جانب سے منعقد کیے گئے سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طلبا کے لیے کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع ملے.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

شبانہ اعظمی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں لیکن فلم ایک ایسا راستہ ہے جو فنکاروں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارہ پیدا کرسکتا ہے.ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسی فلمیں زیادہ بنائی جانی چاہئیں، جن سے محبت اور امن پھیلے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :