سریلی آواز کے مالک اس ’رنگساز‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، کس نوجوان لڑکی کیساتھ کہاں پرفارم کریں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سریلی آواز کے مالک اس ’رنگساز‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، کس نوجوان لڑکی کیساتھ کہاں پرفارم کریں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے


لاہور(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا کسی کو بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی سامنے آ چکی ہیں جبکہ تازہ ترین مثال پاکستان کا وہ بے مثال ’رنگساز‘ ہے جس کی سریلی آواز نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے. چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک مقامی رنگساز محمد عارف کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کام کے دوران بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا گانا ”چنا میریا“ گاتے سنا جا سکتا ہے.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

اس کی آواز اس قدر سریلی تھی کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر کوئی اسے ایک چانس دینے کا مطالبہ کرنے لگا.   ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک انٹرویو میں محمد عارف نے کہا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے اس امید پر گا رہا ہے کہ اسے کبھی تو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم میسر آئے گا اور بالآخر اس کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے. مختلف خبر رساں اداروں میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق محمد عارف اور آئمہ بیگ جلد ہی اکٹھے پرفارم کرنے جا رہے ہیں اور دونوں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے. سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے محمد عارف کو گاتے ہوئے سنا تو مجھے اس کی آواز سے پیار ہو گیا. میرے خیال سے محمد عارف سپر ٹیلنٹڈ ہے اور ہر کسی کو اسے سپورٹ کرنا چاہئے. میں نے نبیلہ اور منیب نوازسے کنسرٹ کیلئے محمد عارف کو ’میک اوور‘ دینے کی درخواست دی ہے جو انہوں نے مان لی ہے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :