اداکارہ پریتی زنٹا نے قائد اعظم کے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اداکارہ پریتی زنٹا نے قائد اعظم کے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا


نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے چھیڑ چھاڑ کرنے، انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، زبانی بدکلامی کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے مقدمے میں اداکارہ کے دوست نیس واڈیا کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ جمع کرادی گئی.واڈیا فیملی کے نیس واڈیا بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہیں.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ کے سابق کاروباری دوست نیس واڈیا کے خلاف ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی جس کے بعد نیس واڈیا نے عدالت میں اپنے خلاف چارج شیٹ جمع ہونے کے بعد 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اپنی ضمانت بھی کروالی. نیس واڈیا کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 356، 509 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف چارج شیٹ بنائی گئی.یہ مقدمات خواتین کے خلاف چھیڑ چھاڑ کرنے، انہیں جنسی و زبانی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ڈرانے دھمکانے اور ان کی تذلیل کرنے سے متعلق ہیں. پولیس نے یہ مقدمہ اداکارہ کی اس شکایت پر درج کیا جو انہوں نے 4 سال قبل 2014 میں درج کروائی تھی.اس شکایت میں اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ممبئی کے وانکھینڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی میچ کے دوران بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی. اداکارہ نے یہ شکایت جون 2014 میں جنوبی ممبئی کی میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی. خیال رہے کہ نیس واڈیا اور پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں، جن کے ماضی میں انتہائی قریبی تعلقات بھی رہے ہیں.پریتی زنٹا نے اپنے دوست نیس واڈیا کے خلاف 4 سال قبل چھیڑ چھاڑ، دست درازی اور ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی، جس پر اب کاروباری شخص کے خلاف باقائدہ مقدمہ درج کرکے اس کی چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی گئی. پولیس نے نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پر مبنی چارج شیٹ بھی ممبئی میٹروپولیٹن کورٹس کی ’ایسپلاندے کورٹ‘ میں پیش کردی...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی