بگ باس سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ کی شادی کے پیچھے چھپی شرمناک وجہ سامنے آ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بگ باس سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ کی شادی کے پیچھے چھپی شرمناک وجہ سامنے آ گئی


ممبئی (قدرت روزنامہ) بگ باس سیزن 9 کے آن ایئر ہوتے ہی اس کے شرکاءمیں سے دلکش حسینہ مندانہ کریمی ابھر کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے بگ باس کے اندر اور باہر ہنگامہ برپا کردیا ہے، لیکن جب ان کی ماڈل للیت تہلان کے ساتھ شادی اور اس شادی کی اصل وجہ سامنے آئی تو ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا. انکشاف ہوا ہے کہ مندانہ کریمی ایرانی نژاد فنکارہ ہیں اور ایمریٹس 247 کے مطابق ان کی والدہ کا تعلق ایران جبکہ والد کا تعلق بھارت سے ہے.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

وہ 2008ءمیں ہانگ کانگ سے بھارت آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ فیشن انڈسٹری پر چھاگئیں. اسی دور میں ڈیزائنر روہت بال نے ان کا تعارف للیت تہلان سے کروایا. ان کے درمیان کچھ عرصے تک معاشقے اور پھر شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں. اب دونوں کا میرج سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ان کی شادی 18 فروری 2011ءکو ہوئی. میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق مندانہ کا پیدائشی نام منیزے کریمی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میرج سرٹیفکیٹ کے متعلق بتایا گیاہے کہ یہ محض ایک فراڈ تھا اور مندانہ کے لئے بھارت میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ تھا. مزید یہ کہ جب انہیں بھارت میں ورک پرمٹ مل گیا تو اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا.انہی انکشافات کے درمیان مندانہ بگ باس کا مقبول ترین چہرہ بن چکی ہیں اور اگرچہ اس شو میں تقریباً نصف درجن اور حسینائیں بھی ہیں لیکن مندانہ نمایاں ترین ہیں. ٹویٹر اور فیس بک پر جہاں ان کی شادی کی حقیقت پر پرجوش بحث جاری ہے وہیں ان کی اداﺅں کا تذکرہ بھی کیا جارہا ہے جو ان کے مداحوں کو گھائل کررہی ہیں...

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی