یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پرعاطف اسلم نے خاموشی توڑدی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پرعاطف اسلم نے خاموشی توڑدی


کراچی(قدرت روزنامہ)نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی. عاطف اسلم کا شمار پاکستان اور بھارت کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں عاطف اسلم کے بے شمار چاہنے والے ہیں، تاہم کروڑں دلوں پر حکمرانی کرنے والے گلوکار عاطف اسلم گزشتہ دنوں یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پرشدید تنقید کی زد میں آگئے .

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

رواں ہفتے کی ابتدا میں امریکی شہر نیویارک میں یوم آزادی پریڈ کااہتمام کیا گیا تھا جس میں عاطف اسلم نے بھارتی گاناگا کر پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے تھے. یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر لوگ طیش میں آگئے اور عاطف اسلم کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا،  کچھ صارفین نے کہا عاطف اسلم کو اپنی اس حرکت پر شرم آنی چاہیے، جب کہ کچھ لوگوں نے عاطف کے بائیکاٹ  کا مطالبہ بھی کیا. سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد بالآخر عاطف اسلم نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ’’نیور گیو اپ‘‘کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’میں خود سے نفرت کرنے والوں سے محبت کرتا ہوں، یہ اللہ ہی کی ذات ہے جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے عزت نہ دے، پاکستانی جھنڈا میری پہچان ہے اور میرے مداح جانتے ہیں کہ میں اپنے جھنڈے کی کتنی عزت کرتاہوں. مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ میرے خلاف کسی بھی پروپیگنڈا سے کس طرح نمٹاجاتا ہے .‘‘ عاطف اسلم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’امید ہے نیا پاکستان لوگوں کو یہ باور کرانے میں مدد کرے گا کہ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے، خاص طور پر ان لوگوں کی جو روزانہ اپنے ملک کو دنیا بھر میں فخرمحسوس کرانے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں‘‘. اس کے علاوہ عاطف اسلم نے ٹوئٹر پربھی اپنا دفاع کرتے ہوئے یہی بات لکھی’’بیشک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے.‘‘..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :