خود سے 10سال بڑی پریانکا چوپڑ اسے منگنی پر امریکی گلوکار نے خاموشی توڑ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خود سے 10سال بڑی پریانکا چوپڑ اسے منگنی پر امریکی گلوکار نے خاموشی توڑ دی


بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں تو کب سے جاری تھیں، تاہم گزشتہ 2 ماہ سے ان کی منگنی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں.رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

تاہم اداکارہ نے ممبئی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیار سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپادی تھی.انگوٹھی چھپائے جانے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اگرچہ نک جونس سے منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں.لیکن اب امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کردی. امریکی نشریاتی ادارے ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا.نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی گلوکار نے بھارتی اداکارہ سے منگنی کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اس کی تصدیق کی.نک جونس کی جانب سے مبارک باد دینے والے مداح کا شکریہ ادا کرنے کو ان کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.تاہم گلوکار یا اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال ٹال مٹول کے بجائے واضح انداز میں منگنی کی تردید یا تصدیق نہیں کی.اگرچہ دونوں کے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :