’’امید ہے نیا پاکستان لوگوں کو یہ باور کرانے میں مدد کرے گا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے کے بعد ٹرولنگ پر بالآخر عاطف اسلم نے بھی خاموشی توڑدی، حیران کن بات کہہ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’امید ہے نیا پاکستان لوگوں کو یہ باور کرانے میں مدد کرے گا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے کے بعد ٹرولنگ پر بالآخر عاطف اسلم نے بھی خاموشی توڑدی، حیران کن بات کہہ دی


کراچی(قدرت روزنامہ) نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی. سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد بالآخر عاطف اسلم نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ’’نیور گیو اپ‘‘کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’میں خود سے نفرت کرنے والوں سے محبت کرتا ہوں، یہ اللہ ہی کی ذات ہے جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے عزت نہ دے، پاکستانی جھنڈا میری پہچان ہے اور میرے مداح جانتے ہیں کہ میں اپنے جھنڈے کی کتنی عزت کرتاہوں.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ میرے خلاف کسی بھی پروپیگنڈا سے کس طرح نمٹاجاتا ہے .‘‘عاطف اسلم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’امید ہے نیا پاکستان لوگوں کو یہ باور کرانے میں مدد کرے گا کہ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے، خاص طور پر ان لوگوں کی جو روزانہ اپنے ملک کو دنیا بھر میں فخرمحسوس کرانے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں‘‘. اس کے علاوہ عاطف اسلم نے ٹوئٹر پربھی اپنا دفاع کرتے ہوئے یہی بات لکھی’’بیشک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے.‘‘ واضح رہے کہ نیویارک میں منعقدہ یوم آزادی پریڈ میں عاطف اسلم نے بھارتی گانا ’’تیرا ہونے لگا ہوں‘‘ گایاتھا، یہ گانا رنبیر کپور اورکترینہ کیف کی فلم’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘کا ہے جسے عاطف اسلم نے ہی گایا تھا...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :