کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ فلمسٹار عرفان خان کے بعد اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی کینسر کی تشخیص ہو گئی تھی. میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بیندرے نے درد محسوس ہونے پر کچھ ٹیسٹ کروائے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں کینسر ہے. سونالی بیندرے نے اسی حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شئیر کی ہیں. جس میں سونالی بیندرے نے اپنے بال کٹوا دئیے ہیں.سونالی بیندرے نے بال کٹوانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. جس میں وہ بہت پر عظم دکھائی دے رہی ہیں.اور کینسر کے مرض سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دے رہی ہیں. سونالی بندرے کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ مصنف اسابیل آلینڈ کے الفاظ میں، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں جب تک کہ ہم اس پوشیدہ طاقت کو آگے بڑھانے پر مجبور نہیں ہونے دیتے . مشکل وقت، جنگ اور ضرورت کے وقت لوگوں کو حیرت انگیز چیزیں کرنی چاہئیے. تجدید اور بقا کے لئے انسانی صلاحیت بہت اچھی ہے.سونالی بیندرے کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے مجھے بہت زیادہ پیار ملا ہے.اور میں خاص طور پر ان سب لوگوں کی شکر گزار ہوں. جنہوں نے کینسر سے نمٹنے کے لئے اپنے تجربات کی کہانیاں میرے ساتھ شئیر کی ہیں.چاہے وہ آپ کی اپنی کہانی تھی یا پھر آپ کے کسی پیارے کی کہانی تھی.سونالی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس سفر کو سب کے ساتھ شئیر کر کے ایک نقطہ نظر قائم کرنا چاہتی ہیں. اور آپ سب لوگوں کہ ساتھ یہ سب شئیر کرنا بھی اس عمل کا ایک حصہ ہے.اور میں امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو احساس ہو کہ ایسی صورتحال میں سب کچھ ختم نہیں ہوتا. بس یہ سمجھنا چاہئیے کہ کوئی شخص کتنی مشکل سے گزر رہا ہے.سوشل میڈیا پر سونالی کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

 

In the words of my favourite author Isabel Allende, “We don't even know how strong we are until we are forced to bring that hidden strength forward. In times of tragedy, of war, of necessity, people do amazing things. The human capacity for survival and renewal is awesome.” The outpouring of love I’ve received in the last few days has been so overwhelming… and I’m especially grateful to those of you who shared stories of your experiences in dealing with cancer, whether it was your own or of loved ones. Your stories have given me an extra dosage of strength and courage, and more importantly, the knowledge that I’m not alone. Each day comes with its own challenges and victories and so for now, I’m taking this #OneDayAtATime. The only thing I’m trying to be consistent about is maintaining a positive outlook... literally #SwitchOnTheSunshine - it’s my way of dealing with this. Sharing my journey is also part of this process... I can only hope it reminds you that all is not lost and that someone, somewhere understands what you’re going through. 🤞🌞

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018