ماڈل نادیہ حسین کے بعد اداکارہ صاحبہ نے بھی اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کروادی، کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ماڈل نادیہ حسین کے بعد اداکارہ صاحبہ نے بھی اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کروادی، کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی


لاہور (قدرت روزنامہ) ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کرکے مختلف اداکاراﺅں کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج کیا گیا . جن اداکاراﺅں کو بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ان میں سے تو اب تک کسی نے بھی اپنی تصویر شیئر نہیں کی تاہم جان ریمبو کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ نے اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی میک اپ بہت سے پردے رکھ لیتا ہے.

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

صاحبہ ریمبو نے انسٹا گرام پر اپنی مارننگ سیلفی شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین کو مخاطب کرکے کہا ’ اب تک آپ کا چیلنج کسی نے قبول نہیں کیا اس لیے مجھے آگے آنا پڑ رہا ہے ، میں اپنی میک اپ اور کسی بھی فلٹر کے بغیر تصویر شیئر کر رہی ہوں‘. نادیہ حسین کا چیلنج اداکارہ ہمائمہ ملک کی بہن دعا ملک نے بھی قبول کیا اور اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کی.

انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ کوئی ویڈیو چیلنج ہوتا تو لوگ مجھے دیکھتے کہ کیسے میں اپنی میڈ کو کچرا پھینکنے کی ہدایت کر رہی ہوں اور کیسے بچوں کو ناشتہ کرارہی ہوں، ہم سب لوگوں کو جلدکے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاہ دھبے ، چھائیاں، چہرے کے بال وغیرہ ، یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں، ہم فوٹو شاپ کے ساتھ نہیں سوتے‘. نادیہ حسین کی جانب سے دونوں خواتین کی بغیر میک اپ کی تصاویر کے سکرین شارٹس شیئر کیے گئے ، انہوں نے انہیں شاندار حسینائیں قرار دیا. خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بالکل میک اپ نہیں کیا تھا،

نادیہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سنڈی کروفورڈ کے چیلنج WOKEUPTHISWAY# (اس طرح سو کر اٹھنا) کو اپناتے ہوئے اپنی بغیر میک اپ سیلفی شیئر کی . نادیہ حسین نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، عائشہ عمر اور ماورا حسین کو بھی چیلنج کیا کہ وہ اپنی بغیر میک اپ کے لی گئیں سیلفیز شیئر کریں.نادیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس طرح وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا