نواز شریف سے قید با مشقت کے طور پر لیا جانے والا کام سامنے آ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف سے قید با مشقت کے طور پر لیا جانے والا کام سامنے آ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف قانون دان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو قید با مشقت میں چکی کی جگہ ہارمونیم دیا جائے گا تا کہ وہ ریاضت کر سکیں،،نواز شریف نے بھارت سے آئے اداکاروں کو گانا بھی سنایا تھا. تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتسابعدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جا چکی ہے.

ضرور پڑھیں: گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے

احتساب عدالت کےسزا سے متعلق سنائے گئے فیصلے میں نواز شریف کو قید با مشقت سزا سنائی گئی تھی.اسی متعلق جب جب معروف قانون دان سے پوچھا گیا کہنواز شریف قید با مشقت کے طور پر کون سا کام لیا جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے چکیاں کوئی نہیں پسوائے گا بلکہ ان کو ایک ہارمونیم دیا جائے گا تا کہ وہ گانا گانے کی ریاضت کر سکیں. نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ نواز شریف کی آواز بہت اچھی ہے. اور ایک بار انہوں نے بھارت سے آئے ہوئے اداکاروں کو گا نے بھی سنائے تھے..نواز شریف نے انہیں سنایا تھا کہ " جائیں تو جائیں کہاں". نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کالج میں مجھ سے دو سال پیچھے تھے.میں ان کو تب سے جانتا ہوں..یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی. احتساب عدالت کے فیصلے کی تفصیلات منظرعام پر آئیں جس کے مطابق نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور ایک سال کی اضافی قید کی سزا ہوئی، مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا سنائی گئی. مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید کی سزا سنائی گئی. مریم نوازکی سات سال اور ایک سال اضافی سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی.ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی.

..

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018