دپیکا نے معاوضہ کیا بڑھایا کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دپیکا نے معاوضہ کیا بڑھایا کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں


ممبئی  (قدرت روزنامہ)) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں.رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاو¿سز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں. ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ فلم نگری کے

کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے.دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے.

..