سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور آج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟ مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور آج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟ مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ‘دھڑک کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں جھانوی کپور اور خوشی کپور سری دیوی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں.

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف نے اسپیکر بنتے ہی چوہدری پرویز الہیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا

اس موقع پر بونی کپور بھی اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے.

کرن جوہر کی نئی بالی ووڈفلم ’دھڑک‘ مراٹھی فلم کا ہندی ورژن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں.واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کی ایک اور متنازعہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی

مزید خبریں :