آصف زرداری کی پر اسرار خاموشی کا بھانڈا پھوٹ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آصف زرداری کی پر اسرار خاموشی کا بھانڈا پھوٹ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)آصف زرداری کی پر اسرار خاموشی کا بھانڈا پھوٹ گیا.معروف اینکر پرسن و تجزیہ کار شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری کی انتہائی قریبی شخصیت عمران خان کے دست راست سے رابطے میں ہے.

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے گٹھ جوڑ جاری ہے.اس حوالے سے ایک جانب تو پاکستان تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نمبر گیم پوری کرنے کی فکر میں ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے بھی تحریک انصاف کو ٹکر دینے کی مکمل تیاری کر لی ہے اور ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد بنا لیا ہے.اس سارے عمل میں پاکستانی سیاست کا بہت بڑا اور منجھا ہوا نام سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی جارہی ہے جبکہ بلاول بھٹو بھی اپنی ابتدائی بیان بازی کے بعد خاموش ہیں. انکی اس پر اسرار خاموشی کو اب کھل کے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر تبصرے ہونے لگے ہیں.اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ آصف زرادری عمران خان سے خفیہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اس سب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ،،تحریک انصاف سے راہ و رسم بڑھانا چاہتی ہے.شاہد مسعود کے دعوے کے مطابق آصف زرداری کا انتہائی اہم اور قریبی شخصعمران خان کے دست راست سے رابطے میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری نے کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کو مسترد کیا اور واضح کر دیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو لے کر کسی بھی قسم کا احتجاج نہیں ہوگا...

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی احتساب شروع، اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف کیا کرنیوالے ہیں؟بڑوں بڑوں کی شامت آگئی

مزید خبریں :