پاکستان میں کاروبار کرنیوالی کمپنیوں نے ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کر دئیے، سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ جاری ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان میں کاروبار کرنیوالی کمپنیوں نے ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کر دئیے، سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ جاری ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2017-18کے دوران 2ارب 32کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 21 کروڑ ڈالر زائد رہی.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

مالی سال 2016-17کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 2ارب 11کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا تھا.اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18کےدوران براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 2ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 31کروڑ 35لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا. مالی سال 2016-17 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 73کروڑ 55لاکھ ڈالر جبکہ نجی سرمایہ کاری سے 37کروڑ 44لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا. مالی سال 2017-18کے دوران سب سے زیادہ 33 کروڑ ڈالر کا منافع کمیونی کیشن سیکٹر سے منتقل کیا گیا...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :