”میں استعفیٰ دے دوں گا اگر۔۔۔“ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اکلوتے ماڈل نے بھی قیادت کو دھمکی دے دی، لیکن وجہ ایسی کہ عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”میں استعفیٰ دے دوں گا اگر۔۔۔“ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اکلوتے ماڈل نے بھی قیادت کو دھمکی دے دی، لیکن وجہ ایسی کہ عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے


کراچی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. اب انہوں نے بھی پارٹی قیادت کو ایسی بناءپر استعفے کی دھمکی دے دی ہے کہ سن کر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دو بار لکس سٹائل ایوارڈ جیتنے والے ماڈل عباس جعفری نے اپنی پارٹی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت اپنے وعدوں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے. 26سالہ عباس جعفری سندھ اسمبلی کے نہ صرف سب سے کم عمر رکن ہوں گے بلکہ وہ واحد رکن ہوں گے جن کا تعلق شوبز سے ہے. انہوں نے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 125سے حصہ لیا تھاجو ایم کیو ایم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے. انہوں نے اس حلقے سے 30ہزار 687ووٹ لیے جبکہ ان کے مخالف ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالحسیب کو 26ہزار 818ووٹ ملے تھے. عباس جعفری کی فتح کی بظاہر وجہ تحریک انصاف کی مقبولیت بھی بیان کی جا رہی ہے تاہم خود عباس جعفری کا کہنا ہے کہ ”میری جیت کی ایک بڑی وجہ میری خواتین مداح ہیں. میرے مداحوں میں اکثریت خواتین کی ہے اور انہی کے ووٹوں سے میں الیکشن جیتا ہوں.“..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :