کراچی سے 2 روز قبل اغوا ہونیوالی بچی کو اغوا کار خود ہی واپس گھر چھوڑ گئے، ملزم کیوں مجبور ہوگئے؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کراچی سے 2 روز قبل اغوا ہونیوالی بچی کو اغوا کار خود ہی واپس گھر چھوڑ گئے، ملزم کیوں مجبور ہوگئے؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی


کراچی(قدرت روزنامہ) شہرِ قائد کے علاقے فرئیر ٹاؤن سے ایک ڈھائی سالہ بچی کے اغوا میں ملوث خاتون اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا. پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا، لیکن خبر اور سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا پر چلنے کے بعد ملزمان خود ہی بچی کو واپس لائے اور دعویٰ کیا کہ بچی انہیں باہر سے ملی تھی، تاہم تفتیش پر انہوں نے اغوا کا اعتراف کرلیا.

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

پولیس کے مطابق سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کی کم سن پوتی حورین کو 2 روز قبل کراچی میں فریئر تھانے کی حدود میں واقع ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد بچی کے ملنے پر اہل خانہ نے معاملہ ختم کردیا. عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے پولیس نے ملزمان کا پتا لگا لیا.ویڈیو میں ایک خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا. پولیس کے مطابق ملزمان نے حورین کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور میڈیا پر خبر چلنے کے بعد خوفزدہ ہوکر اسے واپس چھوڑ گئے.پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے...

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی احتساب شروع، اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف کیا کرنیوالے ہیں؟بڑوں بڑوں کی شامت آگئی

مزید خبریں :