برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا میں جائیدادیںبنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ شریف خاندان پر سخت تنقید کرنیوالے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی اپنی فائلیں کھل گئیں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا میں جائیدادیںبنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ شریف خاندان پر سخت تنقید کرنیوالے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی اپنی فائلیں کھل گئیں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے.میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی تاہم اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کاذکر نہیں ہے ٗ اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا.

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں. فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے.واضح رہے کہ فیصل واوڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں...

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی احتساب شروع، اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف کیا کرنیوالے ہیں؟بڑوں بڑوں کی شامت آگئی

مزید خبریں :