جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے، پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا..

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں.اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں .ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف کو اراکین اسمبلی کی حمایت کی سخت ضرورت ہے،اس وقت میں پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا.محمد معاویہ اعظم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب انہوں نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی لی تھی. یاد رہے کہ محمد معاویہ اعظم نے جھنگ کی صوبائی نشست سے فتح سمیٹی تھی. جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت تھی تاہم اس پر کافی اعتراضات کئیے گئے اور پارٹی میں موجود افراد نے چوہدری سرور کے اس قدم کی مخالفت کی اور جس پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا کہ وہ کسی کالعدم جماعت کے فرد کو اپنی پارٹی میں جگہ نہیں دے گی جس کے بعد محمد معاویہ اعظم نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی