چودھری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

چودھری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم


کراچی(قدرت روزنامہ)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہاہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے. تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نے جو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے. خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی.ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا. احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :