بڑے کام کی خبر: یکم شعبان کب ہو گی؟ شب برات کس تاریخ کو ہو گی؟ جانیئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بڑے کام کی خبر: یکم شعبان کب ہو گی؟ شب برات کس تاریخ کو ہو گی؟ جانیئے


کراچی(قدرت روزنامہ) رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی.ماہ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت ہوا جس میں دیگر حکام بھی شریک ہوئے. اجلاس میں شعبان کے چاند کی کوئی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی جبکہ شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی. اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا.

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم شعبان المعظم 1439 ہجری 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی. دوسری جانب شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوا جہاں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا. ایک خبر اور کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارتشعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا. اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی .(ف،م)

..

سروے