نواز شریف سکرپٹ کے تحت چل رہے ،تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا:بلاول بھٹو - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف سکرپٹ کے تحت چل رہے ،تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا:بلاول بھٹو


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوا ز شریف طے شدہ سکرپٹ کے تحت کام کررہے ہیں،ملک کے  تین باروزیراعظم رہنے والے شخص نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا. لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف سکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے.

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے موجودہ مسائل کے ذ مے دار نوازشریف ہیں، انہوں نے خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں وہ خود کو بچانے کے لئے سب کو ڈبونا چاہ رہے ہیں.انہوں نے کہ

 

میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں، مگر کسی ایک بیان کو غداری سے نہیں مل سکتا، سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں، نواز لیگ سیاست کررہے ہیں،حکومت کا فاٹا کو ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے. اس موقع پر انہوں نے این اے 200 لاڑکانہ سے ا لیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا. انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا مجھے بھی جتوائیں گے.بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے.

..

مزید خبریں :

سروے