آئی فون اور سام سنگ کو بھی شکست دینے والا فون جو ہوسکتاہے آپ کی بھی پسند رہاہو - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آئی فون اور سام سنگ کو بھی شکست دینے والا فون جو ہوسکتاہے آپ کی بھی پسند رہاہو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کے خیال میں دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ہے ؟ اگر تو آپ ایپل، سام سنگ یا ایل جی وغیرہ کی کسی ڈیوائس کا نام لیتے ہیں تو بالکل غلط.درحقیقت اب تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون آپ کو چونکا دے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کا سب سے پہلا فون بھی ہو.

ضرور پڑھیں: بنی گالا کے اندر سے وزیراعظم عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے آنے والے افراد گرفتار

یہ دلچسپ دعویٰ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا.تو یہاں جانیں کہ دنیا کے 20 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز کونسے ہیں.2012 میں ریلیز ہونے والا فون سام سنگ کی گلیکسی سیریز میں کو مقبول بنانے میں انتہائی اہم ثابت ہوا، اینڈرائیڈ 4.04 آئسکریم سینڈوچ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون نے سام سنگ کی فون مارکیٹ پر غلبے کا آغاز کیا اور دنیا بھر میں اس کے 60 ملین سیٹس فروخت ہوئے.یہ اس فہرست کا سب سے پرانا فون ہے جو 1996 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، درحقیقت یہ اولین موبائل فونز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے.ایپل کا آئی فون فور ایس 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس میں پہلی بار ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کو متعارف کرایا گیا اور اس کے دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے.17 ویں نمبر پر نوکیا کا فون 5130 ہے جو 2007 میں سامنے آیا اور اسے خاص طور پر موسیقی کے دلدادہ افراد کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس کے دنیا بھر میں 65 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے.آئی فون فائیو ایپل کا پہلا فون تھا جس کی اسکرین کافی بڑی تھی، اس سے پہلے آئی فون 3.5 انچ اسکرین کے ساتھ آتے تھے مگر یہ فون 4 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا اور اس کی پروڈکشن صرف 12 ماہ ہی ہوئی مگر اس دورانیے میں بھی اس کے 70 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے. نوکیا کا 6010 اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر ہے جس کے 75 ملین سے زائد سیٹس دنیا بھر میں فروخت ہوئے.سام سنگ کا گلیکسی ایس فور بہت مقبول فون ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا اور ایس فائیو کے آنے تک اس کے 80 ملین سیٹس فروخت ہوئے، اس طرح یہ 14 ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہا.ایپل کا کا اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئی فون سکس اور سکس پلس رہا ہے جو 2014 میں ریلیز ہوا اور دنیا بھر میں اس کے سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے.نوکیا کا 1208 2007 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور اس کے دنیا بھر میں سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے اور یہ فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے.نوکیا کا لیجنڈری موبائل فون 3310 اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے جس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس دنیا بھر میں لوگوں نے خریدے اور یہ بھی وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل ثابت ہوا.موٹرولا کا ریزر وی تھری اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر کھڑا ہے جس کے دنیا بھر میں 130 ملین سے زیادہ ہینڈ سیٹس فروخت ہوئے.نوکیا 1600 اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے جس کے 130 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے.نوکیا کا ایک اور سستا موبائل 2600 جس میں کیمرہ یا بلیوٹوتھ جیسے فیچرز تو نہیں تھے مگر پھر بھی اسے 135 ملین سے زیادہ افراد نے خریدا.7 ویں نمبر پر سام سنگ کا ای 1100 موبائل فون ہے جس کی بیٹری 13 دن تک اسٹینڈ بائی رہتی اور اس کے 150 ملین یونٹس فروخت ہوئے.انڈے کی شکل کا نوکیا 6600 بہت زیادہ قیمت کے باوجود حیران کن طور پر بہت زیادہ مقبول ثابت ہوا اور اس کے بھی 150 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے اور یہ چھٹے نمبر پر ہے.اسی طرح نوکیا 5230 بھی 150 ملین سیٹس کی فروخت کے ساتھ 5 ویں نمبر پر کھڑا ہے.چوتھے پر نوکیا 1200 ہے جسے اس کی لمبی بیٹری کی وجہ سے بہت پنسد کیا جاتا تھا اور یہ بھی 150 ملین افراد کا انتخاب ثابت ہوا.نوکیا کا کلاسیک 3210 تیسرا بیسٹ سیلنگ موبائل ثابت ہوا جس کے خریداروں کی تعداد 150 ملین سے زیادہ رہی اور ہاں یہ وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل بھی ثابت ہوا.دوسرے نمبر پر نوکیا کا ہی 1110 ہے اس کے 250 ملین سیٹس فروخت ہوئے.اب تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون نوکیا کا 1100 ہے. رپورٹ کے مطابق 2003 میں فروخت کے لیے پیش کرنے والے اس موبائل فون کو دنیا بھر میں 250 ملین سے زائد افراد نے خریدا اور اس طرح یہ ہر دور میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ڈیوائس ثابت ہوئی.کیا آپ نے بھی 1100 استعمال کیا ہے؟ہاںنہیںنوکیا کبھی استعمال ہی نہیں کیا..

ضرور پڑھیں: نوازشریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

مزید خبریں :