شوہر ملازمت کے بعد شام کو گھر پہنچا تو دروازہ کھٹکٹا تا رہا لیکن بیوی نے در وازہ نہیں کھولا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شوہر ملازمت کے بعد شام کو گھر پہنچا تو دروازہ کھٹکٹا تا رہا لیکن بیوی نے در وازہ نہیں کھولا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین انصاف کیلئے در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں اور کئی خواتین اس غم سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ایسا ہی کچھ بھارتی صوبے مادھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ہوا جہاں پانچ سالہ بیٹی کی ماں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خود کشی کر لی ہے .تفصیلات کے مطابق جوڑے نے 2011 میں شادی کی اور ان کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے تاہم بیوی کے جانے کا غم شوہر سے برداشت نہیں ہوا .

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

اور اس نے بھی اس واقعے کے دو دن بعد اپنی جان لے لی جس کے باعث پورا علاقہ غم میں ڈوب گیاہے ،یہ واقعہ بھارت کے علاقے چولہ مندر کے قریب پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں .پولیس کا کہناہے کہ 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ایک کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھی جبکہ اس کا شوہر ایک موبائل کی خریدو فروخت کرنے والی دکان پر ملازمت کرتا تھا اور جس وقت وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچا تو اس نے دروازہ کھٹکٹایا لیکن اندر سے کسی نے بھی دروازہ نہیں کھولا تو اس نے قریب ہی رہنے والے اپنے بھائی کو بلایا جس کے بعد دونوں نے مل کر دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو بیوی کی لاش کو چھت سے لٹکتا ہوا پایا ...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :