یہ چیزیں کھائیں، عورتیں آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں گی، تازہ تحقیق - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یہ چیزیں کھائیں، عورتیں آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں گی، تازہ تحقیق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.. البتہ صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ “کیئر2” پر شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُومیں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں. آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے). انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے .دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں. خواتین کومردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیاوہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا !
..

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا