گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچیں چیونٹیوں، کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

اس مقصد کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ چھڑک دیں. اس طرح چوہے، چیونٹیاں اور دیگر کیڑےمکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرا¿ت نہیں کریں گے. اس کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت رکھے ہیں اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں. اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے.
..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :