وہ وٹامن جس کی کمی مردوں کو مردانہ کمزوری میں مبتلا کرتی ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وہ وٹامن جس کی کمی مردوں کو مردانہ کمزوری میں مبتلا کرتی ہے


روم(قدرت روزنامہ) اٹلی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں مردانہ طاقت کے لئے اہم ترین حیثیت رکھنے والے وٹامن کا سراغ لگالیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے حاصل کرنے کے لئے آپ کو مہنگی اور نایاب غذاﺅں کی نہیں بلکہ صرف سورج کی روشنی کی ضرورت ہے.ڈاکٹر الیسانڈرا براسی کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مردانہ اعضاءکو فعال رکھنے کے لئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے وٹامن ڈی بنیادی کردار کا حامل ہے اور اس کی کمی کے نتیجہ میں عمر کے کسی بھی حصے میں سخت مردانہ کمزوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

ڈاکٹر الیسانڈرا کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی سے سپر آکسائیڈ آئنز نامی فری ریڈیکل پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی کمی کا باعث بنتے ہیں. نائٹرک آکسائیڈ کی کمی سے رگوں میں دوران خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور یوں اعضاءمیں تناﺅ پیدا ہونا ممکن نہیں رہتا.تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ اگر آپ مردانہ کمزوری سے دوچار ہیں تو فوری طور پر وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے پر توجہ دیں جو کہ مختلف غذاﺅں کے علاوہ سورج کی روشنی سے باآسانی حاصل ہوسکتا ہے. جو مرد کمزوری کا شکار نہیں ہےں وہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار حاصل کرکے مستقبل میں اس دردناک مسئلے سے محفوظ رہ سکتے ہیں...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :