کسی بھی طرح مجھے اپنے جسم کے اس حصے کی تصویر بھیج دو‘ آدمی نے معروف اداکاراﺅں پر میسجز کی بھرمار کردی، لیکن مانگ کیا رہا تھا؟ جان کر ہی انسان کا رنگ لال ہوجائے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کسی بھی طرح مجھے اپنے جسم کے اس حصے کی تصویر بھیج دو‘ آدمی نے معروف اداکاراﺅں پر میسجز کی بھرمار کردی، لیکن مانگ کیا رہا تھا؟ جان کر ہی انسان کا رنگ لال ہوجائے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شوبز سے تعلق رکھنے والی حسیناﺅں کو گاہے بگاہے ایسے پرستاروں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے جن کا ’پیار‘ شائستگی کی حدوں کو پار کرتا ہوا جنسی ہراس کی صورت اختیار کر جاتا ہے. برطانیہ کے مشہور ترین ٹی وی شو ”کورونیشن سٹریٹ“ میں کام کرنے والی اداکاراﺅں کو بھی ایک ایسے ہی جنونی پرستار سے واسطہ پڑگیا ہے جو اُن سے صرف اور صرف پاﺅں کی تصاویر مانگتا ہے.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

ڈیلی سٹار کے مطابق ”کورونیشن سٹریٹ“ کی کاسٹ کا حصہ اداکارہ سیلی این اور لوسی سیلن کو سب سے پہلے اس اجنبی شخص کی جانب سے میسج موصول ہوئے جس میں ان کے پیروں کی تصاویر کا مطالبہ کیا گیا تھا. اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ یہ شخص کبھی ان کے پیروں کی تصویر مانگتا ہے تو کبھی کہتا ہے کہ اپنے کٹے ہوئے ناخنوں، پاﺅں کی انگلیوں یا گندی جرابوں کی تصاویر دے دو.سیلی این نے بتایا کہ اس شخص نے گندی جرابوں کی تصاویر کے بدلے انہیں رقم دینے کی پیشکش بھی کی ہے. ان دو اداکاراﺅں کے علاوہ شو کا حصہ دیگر اداکاراﺅں کو بھی اسی قسم کے میسج موصول ہو رہے ہیں. اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ اس پراسرار شخص کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بھی خبر کی ہے لیکن تاحال اس کے میسج بند نہیں ہوئے.
..

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :