جنات نے حضرت سلمانؑ کو “ملکہ بلقیس ” سے شادی کرنے سے کیوں روکا تھا۔۔؟ ایسی داستان جو آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جنات نے حضرت سلمانؑ کو “ملکہ بلقیس ” سے شادی کرنے سے کیوں روکا تھا۔۔؟ ایسی داستان جو آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی


(قدرت روزنامہ)ایک شخص شکار کے لیے نِکلا.اُس نے دو سانپ دیکھے کہ:” آپس میں لڑ رہے ہیں.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

ایک سفید ہے اور دوسرا سیاہ،اُس نے سیاہ کو مار ڈالا اور شکار کے لیے چلا گیا. ”اُسے ایک صاحبِ جمال عورت نظرآئی اور کہنے لگی:” میں وہی سانپ ہوں،تُو نےمیرے دُشمن کو مار ڈالا تُجھے اس کا عوِض مِلنا چاہیے.پس میں اپنی بیٹی سے تیرا نِکاح کیے دیتی ہوں.لیکن اُس کی کسی بات پر اعتراض نہ کرنا ورنہ، اگر تُو تین بار اعتراض کرے گا تو اُس پر تین طلاق پڑ جائیں گی. ”خیر اُس نے نِکاح کِیا اور اُس سے ایک لڑکی ہوئی،ایک آگ آئی اور اُس عورت نے لڑکی کو آگ میں ڈال دیا. اُس شخص نے کہا:” تُو نے یہ کیوں کِیا؟ ”. وہ بولی:” ایک طلاق ہو گئی. ”پِھر اُس کے ہاں لڑکا پیدا ہُوا اور ایک کُتّا آیا، اُس عورت نے اُس بچّے کو کُتّے کو دے دیا.پِھر اُس شخص نے کہا:” یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی:” یہ دوسری طلاق ہو گئی. ”پِھر اس کے کسی ساتھی نے اس کے پاس کُچھ کھانا بھیجا،اس عورت نے اس میں نجاست ڈال دی.اُس شخص نے کہا:” یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی:” تو یہ تیسری طلاق ہو گئی اور سُن! میں تُجھے اس کا راز بتلائے دیتی ہوں جس پر تُجھ سے صبر نہ ہو سکا.آگ اور کُتّا یہ دونوں ہمارے بچوں کی پرورش کِیا کرتے ہیں اور اس کھانے میں زہر مِلا تھا. ”پِھر کُچھ مُدّت بعد وہ عورت مع اپنے لڑکے کے آئی اور یہ کہہ کر اسے لڑکی دی گئی. کہ:” یہ تیری لڑکی ہے. ”اور وہی لڑکی ” بلقیس ” تھیں جو حضرت سلیمان علیہ السّلام کی زوجہ بھی تھیں.اسی وجہ سے جِنّوں نے حضرت سلیمان علیہ السّلام سے بلقیس کا نِکاح ناپسند کِیا تھا.تاکہ اُن کے اسرار نہ بتائیں اور جو کُچھ اُن کا ماجرا ہُوا،وہ نیکی کرنے کی بدولت تھا.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018