’’میری شادی کی خبر سب سے پہلے پاک فوج کے لیے کام کرنے والی اس لڑکی نے لیک کی تھی۔۔۔‘‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’میری شادی کی خبر سب سے پہلے پاک فوج کے لیے کام کرنے والی اس لڑکی نے لیک کی تھی۔۔۔‘‘


لندن(قدرت روزنامہ) ہم سب تو جانتے ہیں کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں دی گئی لیکن اب اپنی کتاب میں ریحام خان نے اس حوالے سے ایک اور انکشاف کر دیا ہے. کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’ہماری شادی کی خبر پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے لیے کام کرنے والی ایک لڑکی نے لیک کی تھی.

ضرور پڑھیں: خدا کاجواب

جب میں اگست میں پی ٹی وی میں کام کر رہی تھی تو یہ لڑکی اچانک رضاکار محقق کے طور پر میرے ساتھ کام کرنے کے لیے آئی.دسمبر میں آرمی پبلک سکول کے سانحے کے بعد اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میری شادی کی خبر ٹویٹ کی صورت میں لیک کر دی.‘‘ ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’اس لڑکی کی ٹویٹ کے چند منٹ بعد ہی مجھے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے اسسٹنٹ کرنل شفیق کا میسج ملا جس میں انہو ں نے مجھے شادی کی مبارکباد دی تھی. میں نے یہ میسج عمران خان کو دکھایا جس پر وہ خاموش رہے.

میں نے کرنل شفیق کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کو میری طرف سے شادی کا اعلان کیے جانے کا انتظار کرنا چاہیے.‘31دسمبر کو ڈیلی میل نے بھی ہماری شادی کی خبر شائع کر دی. میں اس پر خاموش تھی کیونکہ مجھے عمران خان نے ہی خاموش رہنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس خبر کے بعد عمران خان نے خود ہی ٹویٹ کر دیا کہ ’میری شادی کے متعلق رپورٹس بالکل جھوٹ ہیں.‘واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج ہی منظرعام پر آئی ہے. انہوں نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے. اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے. اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

مزید خبریں :