”اگر نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو آپ کیا کریں گے “صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”اگر نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو آپ کیا کریں گے “صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ہم کالی پٹی باندھ کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،ہمارے کارکنوں کو حراست میں نہ لیا جائے ،25جولائی کی شام الیکشن پر سوال اٹھ گئے تو کون جواب دے گا.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو جلسہ کررہے ہیں لیکن ہمارے لیے دفعہ 144نافذ ہے،یہ سب الیکشن کو داغدار کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ،جتنی دھاندلی کر لیں ہم انتخابات جیت رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات کے لیے نہیں ،پاکستان کے لیے آرہے ہیں ،وہ کل اپنی بیٹی کے ساتھ لاہور ائیر پورٹ اتریں گے اور میں ان کا استقبال کرنے کے لیے جاﺅں گا .ان کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی ،ذمہ دار کان کھول کر سن لیں ،وقت ایک سا نہیں رہتا ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

.اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگرنواز شریف کو گرفتا ر کر لیا گیا تو آپ کیا کریں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہر گلی محلے میں کالی پٹی باندھ کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،میری درخواست ہے کہ ہمارے کارکنوں کی حراست ختم کی جائے ،ہماری کمٹمنٹ ہے کہ کوئی نقصان نہیں کریں گے ،ہم سے کوئی امید نہ کرے کہ ہم توڑ پھوڑ کریں گے .انہوں نے کہا کہ جن کو 30دن کے لیے گرفتار کیا گیا ،اگر یہ حراست میں رہیں گے تو 25تاریخ گزر گئی تو میں سب سے اونچی چوٹی پر دہائی دوں گا کہ دھاندلی ہوئی ہے .ان کا کہنا تھا کہ مریم کو بھی معاونت میں سزا سنائی گئی ،ن لیگ کو بد ترین انتقاب کا نشانہ بنا یا جا ر ہا ہے .

..

ضرور پڑھیں: سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مزید خبریں :