’’جمائما خان کی یہ شرمناک تصویر اخبار میں چھپنے سے 4روز پہلے ہی میں نے خواب میں دیکھ لی تھی‘‘وہ کون سی تصویر تھی جس کے بعد طلاق ہو گئی؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’جمائما خان کی یہ شرمناک تصویر اخبار میں چھپنے سے 4روز پہلے ہی میں نے خواب میں دیکھ لی تھی‘‘وہ کون سی تصویر تھی جس کے بعد طلاق ہو گئی؟


لندن(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بالآخر سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں. وہ لکھتی ہیں کہ جمائما خان کا برطانوی اداکار ہف گرانٹ کے ساتھ معاشقہ عمران خان کے ساتھ ان کی طلاق کی حتمی وجہ بنا.

ضرور پڑھیں: سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

عمران خان نے مجھے ایک بار بتایا کہ’’ میرے پیر صاحب مجھے پہلے ہی جمائما کو طلاق دینے کا کہہ چکے تھے لیکن میں شاید ابھی پوری طرح اس کے لیے تیار نہیں تھا. تاہم اسی دوران جمائما اور ہف گرانٹ (برطانوی اداکار)کی تصویر ایک میگزین میں شائع ہوئی. اس تصویر کو دیکھ کر میرے پاس جمائما کو طلاق دینے کا سوا کوئی چارہ نہ رہا.میں یہ تصویر میگزین میں شائع ہونے سے چند ہفتے پہلے ہی خواب میں دیکھ چکا تھا. جب تصویر شائع ہوئی تو میں نے اس کے متعلق اینابیل(جمائما کی والدہ)سے بات کی. جمائما کی فیملی طلاق کے حق میں نہ تھی. تاہم اس کے تین ہفتے بعد میں نے اسے طلاق دے دی.‘‘ ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے مجھے بتایا کہ جمائما خان شادی کے آخری مہینوں میں بہت زیادہ خوداعتماد ہو گئی تھی. ہم کچھ عرصے سے الگ رہ رہے تھے، وہ لندن میں رہتی تھی اور میں بنی گالہ میں. وہ طلاق سے قبل ایک بار پاکستان آئی اور کہا کہ وہ شادی کو آخری موقع دینے آئی ہے،

لیکن اصل میں اسے کسی نے بتایا تھا کہ میرا بنی گالہ کے قریب ہی رہنے والی کسی عورت کے ساتھ تعلق چل رہا ہے. میرے خیال میں وہ اس پر حسد میں مبتلا تھی اور شاید اسی لیے پاکستان آئی تھی لیکن جلد ہی وہ واپس لندن چلی گئی اور اپنی سماجی سرگرمیاں شروع کر دیں.اس کے چند روز بعد ہی یہ تصویر منظرعام پر آئی اور پھر ہماری طلاق ہو گئی.‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے. اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے. اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ جہاں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا، جانئے حیرت انگیز خبر

مزید خبریں :