”عمران خان نے اس لڑکی کو حاملہ کر دیا، اسقاط حمل کے لیے دباﺅ ڈال رہے تھے تو کال ٹیپ کر لی گئی اور۔۔۔“ ریحام خان نے ہوش اڑا دینے والی بات لکھ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”عمران خان نے اس لڑکی کو حاملہ کر دیا، اسقاط حمل کے لیے دباﺅ ڈال رہے تھے تو کال ٹیپ کر لی گئی اور۔۔۔“ ریحام خان نے ہوش اڑا دینے والی بات لکھ دی


لندن (قدرت روزنامہ) ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان پر ہوشربا جنسی الزامات کی بھرمار کر دی ہے. کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ”جب عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے کہا کہ’ وہ 2013ءکے عام انتخابات کے نتائج کی وجہ سے بہت ذہنی تناﺅ کا شکار تھے.

ضرور پڑھیں: خدا کاجواب

اسی دوران ایک نوجوان لڑکی (جو پاکستان کے انتہائی بااثر صنعت کار میاں منشاءکے بھتیجے کی بیوی کی رشتہ دار تھی)عمران خان کے ساتھ تعلق میں حاملہ ہو گئی.‘ ہم سب نے مئی 2014ءمیں ایک صحافی کی ٹویٹ دیکھی جس میں اشارتاً کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک 21سالہ لڑکی کو حاملہ کر دیا ہے. یہ صحافی عمر چیمہ تھے جن کی اس لڑکی کے حاملہ ہونے کی سٹوری بالکل درست تھی لیکن عمران خان نے اسے جھوٹ قرار دے دیا اور پھر عمرچیمہ کی سوشل میڈیا پر بہت درگت بنی. ریحام خان نے مزید لکھا کہ ”یہ سٹوری دراصل عمرچیمہ سے بھی پہلے میرے پاس آئی تھی.

میں 2014ءکی سردیوں میں ایف 11میں واقع زیفرانوس کیفے میں بیٹھی تھی کہ جنرل حمید گل کے تھنک ٹینک کے لیے کام کرنے والا ایک شخص میرے کنٹینٹ پروڈیوسر (Content Producer)کے ساتھ وہاں آیا اور مجھے یہ سٹوری دی. اس نے مجھے بتایا کہ ”جب یہ لڑکی حاملہ ہوئی تھی تو عمران خان نے فون پر اسے دھمکیاں دی تھی کہ وہ اسقاط حمل کروا لے. ہم نے اس کی یہ فون کالز ٹیپ کر لی تھیں اور ان کی ریکارڈنگ ہمارے پاس موجود ہے.“ وہ شخص مجھے کہہ رہے تھے کہ میں یہ سٹوری اپنے پروگرام میں چلا دوں، لیکن میں نے ان کی سرزنش کر دی اور یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں کوئی ٹیبلائیڈ جرنلسٹ (Tabloid Journalist)نہیں ہوں کہ سیاستدانوں کے بیڈرومز میں دلچسپی لیتی پھروں.

..

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

مزید خبریں :