”عمران خان شام 7بجے بنی گالا میں سب کا داخلہ بند کر دیتے اور پھر رات 2بجے تک یہ کام کرتے رہتے “ریحام خان نے انتہائی نا قابل یقین بات کہہ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”عمران خان شام 7بجے بنی گالا میں سب کا داخلہ بند کر دیتے اور پھر رات 2بجے تک یہ کام کرتے رہتے “ریحام خان نے انتہائی نا قابل یقین بات کہہ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تہلکہ خیز آپ بیتی منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے .کتاب میں ایک جگہ پر ریحام خان نے بتا یا کہ عمران خان کو بہت اونچی آواز میں گانے سننے کی عادت تھی اور وہ شام 7بجے سے رات 2بجے تک بنی گالا میں سب کا داخلہ بندکر کے گانے سنتے تھے .

ضرور پڑھیں: خاتو ن سیاح سے اجتماعی جنسی زیادتی، نشہ آور اشیا کھلاکر ایسی شرمناک حرکت کہ انسانیت شرمسار ہوگئی

ریحام خان نے بتا یا کہ میں بچپن سے ہی گانے سنتی آرہی ہوں میں اس طرح کی والدہ نہیں ہوں کہ اپنے بچوں کو میوزک کی آواز کم کرنے کے لیے کہوں لیکن شام کے وقت عمران خان جتنی اونچی آواز میں گانے سنتے تھے اس پر غصہ آتا تھا .شروع میں مجھے لگا کہ عمران خان اونچی آواز میں اس لیے گانے سنتے ہیں کہ وہ ہماری ذاتی گفتگو کو تحفظ دیتے ہیں یا شادی کے پہلے پہلے دنوں میں رومانوی انداز اپنانے کے لیے گانے سنتے ہیں کیونکہ پاکستان میں نئے شادی شدہ جوڑوں کی جانب سے گانے سننے کا رواج ہے .عمران خان شام 7بجے سے رات 2بجے تک میوزک سنتے تھے ،اس دوران کسی قسم کی گفتگو ممکن نہیں ہوتی تھی .یہ بہت شرمناک بات تھی کہ رمضان میں تروایح کے دوران اور محرم کے پہلے دس دن بھی عمران خان میوزک سنتے تھے .اگر میں بیڈ روم میں نماز پڑھنے کے لیے میوزک بند کرتی تھی تو وہ مجھے کہتے تھے کہ جلدی نماز ادا کرو .میں کالے جادو کا توڑ کرنے کے لیے بیڈ روم میں نماز پڑھتی تھی

لیکن میں مغرب اور عشاءکی نماز پڑھنے کے لیے اپنی بیٹی کے کمرے میں جاتی تھی . عمران خان نے سختی سے تنبیہہ کر رکھی تھی کہ شام 7بجے کے بعد بنی گالا میں کوئی مہمان نہیں آئے گا ،مجھے اور میرے بچوں کو بھی باہر رہنے کی اجازت نہیں تھی . اگر کبھی میں کچن میں کوئی کھانا بنانے جاتے توعمران خان بھی وہاں آجاتے اور دیکھتے کے میں کیا کر رہی ہوں .ان کی وجہ سے میں رات بھر جاگتی اور پھر صبح فجر کی نمازکے لیے اٹھتی اور پھر اپنی بیٹی کو سکول بھیجتی جس کی وجہ سے میں تھکی تھکی رہتی تھی .بعض اوقات میں رات کو سو جاتی تو عمران خان میوزک سنتے یا فلمیں دیکھتے تھے اور مجھے زبردستی اٹھا دیتے .میرے دوستوں نے مجھے اس حالت میں دیکھا تو پوچھا کہ تم تھکی تھکی کیوں رہتی ہوں جس پر انہیں بتا یا کہ عمران خان رات بھر سونے نہیں دیتے تو انہوں نے میرے سابقہ شوہر کی مردانگی پر مجھے چھیڑنا شروع کردیا .

..

ضرور پڑھیں: نوجوان کو لڑکی کے گھر والوں نے اغوا کرکے زبردستی شادی کروادی کیونکہ اس نے لڑکی کو۔۔۔ وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی