سعودی عرب میں عیدکب ہوگی ،عدالت نے حکم جاری کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں عیدکب ہوگی ،عدالت نے حکم جاری کردیا


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جمعرات کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی صورت میں اپنے نزدیک ترین عدالت یا رجسٹرار کو اطلاع دیں.العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عدالت نے رویت ہلال کمیٹیوں میں شمولیت کے خواہاں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف مقامات میں قائم کمیٹیوں سے اس مقصد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں.

سعودی عرب کی فلکیاتی رصد گاہوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعرات 29 رمضان کی شب سورج غروب ہونے سے 42 منٹ قبل نئے ہلال کی پیدائش ہوگی. اس لیے اگر مطلع صاف ہوا تو جمعرات کی شب شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے.سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے چند روز قبل کہا تھا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک انتیس دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی. انھوں نے بتایا کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رویت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے.واضح رہے

کہ چاند کی رویت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے. خیال رہے کہ ہر ملک میں چاند کی رویت وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے اور مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہوسکتا ہے. اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے. اس مرتبہ اتفاق سے سعودی عرب اور پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہوا تھا. اس لیے عید الفطر بھی ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے.

..

مزید خبریں :