پاؤں کی جلن ختم کرنے کا دیسی طریقہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاؤں کی جلن ختم کرنے کا دیسی طریقہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاؤں کی جلن عموما معدہ میں خرابی یا پھر شوگر کی وجہ سے ہوتی ہے . اس کے لئے ضروری ہے کہ شوگر یا معدہ کا علاج کیا جائے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ جلن بلا سبب ہوتی ہے . جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے . آج ہم آپ کے لائے ہیں ایک ایسا آزمودہ گھریلو نسخہ دیتے ہیں جس کی مدد سے اس تکلیف پر قابو کیا جا سکتا ہے . ہاتھ اور پاﺅں کی جلن کی شکایات عام ہوتی ہیں اور بعض اوقات یہ مسئلہ سردیوں میں بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹھنڈی غذائیں استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا،در اصل یہ مسئلہ جگر کی کمزوری یا سستی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے.جگر کی کمزوری کی وجہ سے صاف خون پیدا نہیں ہوتا غصہ اور چڑ چڑا پن بھی زیادہ رہتا ہے،نیند کا دن کے وقت بہت غلبہ رہتا ہے. اس مسئلے کے شکار لوگوں کے لئے ایک نسخہ پیش خدمت ہے جس کے استعمال

سے انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا. آملہ خشک بغیر بیج 125 گرام، اجوائن دیسی 50 گرام، نوشادر 50 گرام، کلونچی 50 گرام، تخم کاسنی 50 گرام، خشک ادرک 50 گرام، تمام اجزاءاچھی طرح صاف کرکے نہایت باریک پیس لیں اور باہم مکس کرکے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں، بوتل کا ڈھکن سختی سے بند ہوتا کہ دوانمی سے محفوط رہے. کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ دوا تھوڑے سے پانی کے ساتھ استعمال کریں. خون کی کمی، ہاتھ پاﺅں کی جلن، گردہ اور جگر کی کمزوری دور کرنے میں یہ نسخہ اپنی مثال آپ ہے.یاد رکھیںکوئی بھی دوا استعمال کرنے سے پہلے اپنا معالج سے مشورہ ضرور کریں  اور یہ دوا حاملہ اور بچوں کے لئے نہیں ہے اس لئے ان کو استعمال نہ کرائیں .،

..

مزید خبریں :

سروے