کون سی چیز فریج میں‌کہاں رکھنی چاہئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کون سی چیز فریج میں‌کہاں رکھنی چاہئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھرداری مشکل ہونے کے ساتھ ایک دلچسپ کام بھی ہے اگر اس کو سلیقہ سے کیا جائے تو گھر میں ہر طرف صفائی اور اطمینان ہوتا ہے اور اس کے ساتھ چیزیں اپنی جگہ پر ملتی ہے اور سنبھلی ہوئی ہوتی ہے خراب ہونے سے محفوظ ہوتی ہے . اکثر ہم لوگ جو چیزیں اور سبزیاں جلد خراب ہونے والی ہوتی ہے انہیں فریج میں‌رکھ دیتے ہیں‌ اور خاص‌کر اگر دودھ ہو تو اسے فریج کے دروازے میں‌رکھ دیتے ہیں. لیکن ہوتا ایسا ہے کہ چیز بجائے درست ہونے کے خراب ہو جاتی ہے اور ہم سوچنے لگ جاتے ہیں‌ایسا کیوں‌ہوا . تو ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ اشیاء کو درست طریقہ سے فریج میں‌مخصوص مقام پر نہیں‌رکھا

جاتا . اس لئے پہلے فریج کا بہتر استعمال سمجھ لیں‌اس کے بعد کوئی چیز خراب نہیں‌ہو گی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم دودھ کو فریج کے دروازے میں رکھ دیتے ہیں جو سراسر غلط ہے، دروازے کا حصہ فریج کا گرم ترین حصہ ہوتا ہے. چنانچہ وہاں دودھ رکھنے سے بہت جلد خراب ہو جاتا ہے. ماہرین کے مطابق اس کی بجائے دودھ کو سب سے نچلی شیلف پر رکھنا چاہیے، اس حصے میں دودھ طویل ترین عرصے تک قابل استعمال رہتا ہے اور خراب نہیں ہوتا. چوائس نامی کنزیومر آرگنائزیشن کے ماہرین نے ٹماٹروں کے متعلق بتایا کہ لوگ عموماً ٹماٹروں کو بھی دیگر سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ان کے لیے بنے ہوئے مخصوص حصے میں رکھ دیتے ہیں. حالانکہ ٹماٹر ایک ایسی چیز ہے جسے فریج میں رکھنا ہی نہیں چاہیے.ان کے مطابق فریج میں رکھنے سے ٹماٹر کا ذائقہ جاتا رہتا ہے. اس کی بجائے اسے پیالے یا کھلے برتن میں ڈال کر

میز پر رکھنا چاہیے. اس سے اس کا ذائقہ تادیر برقرار رہے گا اور جلدی خراب بھی نہیں ہو گا. باقی اشیاءکے متعلق بتاتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ گوشت اور مچھلی وغیرہ کو فریج کے نچلے حصے کی بجائے ہمیشہ برف والے خانے(Chiller) میں رکھیں اور مکھن اور پنیر وغیرہ کوفریج کے دروازے میں رکھیں. یہ جگہیں ان چیزوں کے لیے مناسب ترین ہیں. امید ہے اب آپ کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ کون سی چیز کو فریج کے کس حصہ میں رکھا جائے تو خراب نہیں‌ہوگا . آپ بھی اس پر عمل کریں‌اور اشیاء‌کو خراب ہونے سے بچائے اور اس کے ساتھ اپنی رقم کو بھی ضائع ہونے سے محفوظ بنائے

..

مزید خبریں :

سروے