’میں حاملہ ہوں اور یہ بچہ تمہارا ہے، اب۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’میں حاملہ ہوں اور یہ بچہ تمہارا ہے، اب۔۔۔


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رانگ نمبر سے کالز یا ایس ایم ایس تو بہت سوں کو موصول ہوتے ہوں گے لیکن برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک لڑکی کو غلط نمبر سے ایسے پیغامات ملنے شروع ہو گئے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے. میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سونڈن کی صوفی واچ نامی لڑکی کو ایک میسج ملاجو کسی نامعلوم خاتون کی طرف سے تھا، خاتون نے لکھا تھا کہ ”ہائے، میں ایبی ہوں، میں تمہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں حاملہ ہوں اور چونکہ گزشتہ چند مہینوں میں میں نے تمہارے علاوہ کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا، لہٰذا یہ بچہ تمہارا ہی ہے، کیا تم مجھے کال یا میسج کر سکتے ہو تاکہ ہم اس معاملے پر بات کر سکیں؟“ ایبی نامی خاتون کے اس پیغام پر صوفی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اسے لکھا کہ ”معاف کیجیے گا، یہ رانگ نمبر ہے.

“ لیکن ایبی اپنی

بات پر اڑ گئی اور جواب دیا کہ ”کیا مطلب ہے تمہارا؟ یہ غلط نمبر نہیں ہے.تم ہمیشہ ذمہ داریوں سے بھاگتے آ رہے ہو ایڈن. یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے.“اس پر صوفی اسے بتاتی ہے کہ ”میں لڑکی ہوں اور میرا نام صوفی ہے.“ لیکن ایبی اس پر صوفی کے بواے فرینڈ کو ہی اپنے بچے کا باپ قرار دے ڈالتی ہے اور کہتی ہے کہ ”پھرایڈن تمہارا بوائے فرینڈ ہو گا اور اس نے تمہارے ساتھ دھوکا کرتے ہوئے میرے ساتھ بھی جنسی تعلق قائم کیا.“ اس پر صوفی سٹپٹا جاتی ہے اور کہتی ہے کہ ”میں کسی ایڈن کو نہیں جانتی.“ اور پھر ایک طویل بحث کے بعد کہیں ایبی کو یقین آتا ہے کہ یہ واقعی رانگ نمبر ہے اور وہ صوفی کی جان چھوڑ دیتی ہے.بعد ازاں صوفی نے اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے ہیں جنہیں پڑھ کر ہزاروں صارفین ان سے محظوظ ہو رہے ہیں.

..

مزید خبریں :

سروے