یہ خبر پڑھنے کے بعد خواتین گھریلو کاموں میں جی لگائیں گی! - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یہ خبر پڑھنے کے بعد خواتین گھریلو کاموں میں جی لگائیں گی!


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ برتن دھونا اور کپڑوں کو تہہ کرنا محض گھریلو کام نہیں بلکہ اب ان کا شمار آسان سرگرمیوں میں کیا جائے گا جو آپ کی زندگی کو بڑھانے کے حوالے سے مدد گار ہو سکتی ہیں. برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی اس امریکی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن ادھیڑ عمر خواتین نے روزانہ 30 منٹ تک فرش صاف کرنے اور کھڑکیاں دھونے جیسے گھریلو کام سر انجام دیے ان میں اموات کی شرح 12% کم ہو گئی. علاوہ ازیں جن لوگوں نے روزانہ آدھے گھنٹے کی درمیانی سے سخت نوعیت کی سرگرمی انجام دی ان میں یہ شرح 39% تک کم ہو گئی. نیو یارک میں بوفیلو یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے اس تحقیق کے مرکزی مولف مائیکل لامونتی کے مطابق “کچھ کرنا کچھ

نہ کرنے سے بہتر ہے. یہاں تک کہ اگر جسمانی سرگرمی ہدایت کردہ سطح سے کم بھی ہو”. مذکورہ تحقیق میں 6 ہزار سے زیادہ سفید فام، افریقی نژاد امریکی اور ہسپانوی نژاد خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 63 سے 99 برس کے درمیان تھیں. ان کے جسموں پر بندھے ڈائنامک سینسر آلے کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کی سطح کی پیمائش کی گئی. محققین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین میں ہلکی پھلکی سرگرمیاں دن بھر کی مجموعی سرگرمی کا 55% سے زیادہ حصہ ہوتی ہیں. پروفیسر لامونتی کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ خواتین میں یومیہ درمیانی یا اس سے زیادہ سخت نوعیت کی سرگرمی انجام دینے کی عادت ہو.

..

مزید خبریں :

سروے