میرے والد صاحب کہنے لگے بیٹا ایسے قرآن نہیں پرھتے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

میرے والد صاحب کہنے لگے بیٹا ایسے قرآن نہیں پرھتے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ میں روزانہ صبح تلاوت قرآن کیا کرتا تھا.. میرے والد صاحب شیخ نور محمد اکثر میرے پاس سے گزرتے تھے.. ایک دن رک کر مجھے فرمانے لگے: ” اقبال کسی دن تمہیں بتائوں گا کہ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟ “ اتنا کہہ کر وہ آگے بڑھ گئے.. اور میں حیران بیٹھا سوچنے لگا کہ میں بھی تو قرآن پڑھ رھا ہوں.. کچھ دن بعد میں اسی طرح تلاوت کررہا تھا کہ میرے والد صاحب میرے پاس رکے.. جب میں خاموش ہوا تو مجھے کہنے لگے: ” جب قرآن پڑھو تو یوں سمجھو جیسے یہ اللہ نے صرف تمہارے لیے بھیجا

ھے.. اور اللہ پاک براہ راست تمہارے ساتھ خطاب کررہا ہے.. اور تمہیں اپنی زبان سے احکامات دے رہا ہے. جب اس کیفیت کے ساتھ قرآن پڑھو گے کہ قرآن کا مخاطب اللہ ہے تو پھر تمہیں اس کی لذت ملے گی.” اقبال کہتے ہیں کہ اس دن کے بعد قرآن کی جو لذت اور جو سرور مجھے

ملا وہ اس سے پہلے نہیں ملا تھا.. اور میں قرآن کو اس طرح پڑھتا ہوں کہ جیسے اللہ پاک میرے سامنے بیٹھے ہیں اور مجھے ہدایات دے رہے ہیں..

..

مزید خبریں :

سروے