باکسر عامر خان نے سالگرہ پر اپنی بیگم فریال مخدوم کو کیا مہنگا ترین تحفہ دے دیا؟ جان کر پاکستانی مرد یہ خبر اپنی بیگمات سے چھپانے لگیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

باکسر عامر خان نے سالگرہ پر اپنی بیگم فریال مخدوم کو کیا مہنگا ترین تحفہ دے دیا؟ جان کر پاکستانی مرد یہ خبر اپنی بیگمات سے چھپانے لگیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی پریم کہانی بھی بہت دلچسپ و عجیب ہے. کل تک یہ دونوں طلاق کے خدشے سے دوچار دکھائی دے رہے تھے لیکن آج یوں ایک دوسرے پر فدا ہو رہے ہیں کہ دیکھنے والے بھی رشک کرنے لگیں .

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے فریال کی ستائیسویں سالگرہ بھی منائی. اس موقع پر وہ فریال کو کیلیفورنیا ایک مشہور شاپنگ سٹور لے گئے اور سالگرہ کے تحفے کے طور 10000 پاو¿نڈ (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) کی شاپنگ کروائی. ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق سلیبرٹی جوڑے کے قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ ا±ن کے تعلقات اب بہت ہی شاندار ہیں اور تمام تلخیاں ماضی کی بات ہو چکی ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر اور فریال کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے. عامر خان کی جانب سے فریال پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ باکسر اینتھنی جاشوا کے ساتھ ان کے خفیہ تعلقات ہیں. اس الزام پر فریال شدید برہم ہوئی تھیں اور اینتھنی جاشوا نے بھی اسے بے بنیاد اور بیہودہ الزام قرار دیا تھا. بعد ازاں عامر خان نے اپنے الزامات واپس لے لیے اور اپنی اہلیہ کے متعلق اس طرح کی باتیں کہنے پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا تھا.
..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :