’عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اور۔۔۔“ باکسر عامر خان تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اور۔۔۔“ باکسر عامر خان تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ اعلان کردیا


لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورپاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے. لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

باکسر عامر خان نے عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بنانا ہے.عامر خان نے کہا عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا