سرفراز احمد قومی کھلاڑیوں کے زیادہ ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کے مخالف عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے: کپتان قومی کرکٹ ٹیم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سرفراز احمد قومی کھلاڑیوں کے زیادہ ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کے مخالف عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے: کپتان قومی کرکٹ ٹیم


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی..

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے زیر اہتمام ”انسانی زندگی بچائ“ واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد انسانی اعضا عطیہ کرنا ہے. واک میں ڈاکٹر ادیب رضوی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز اور عوام بھی شریک ہوئے.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سب لوگ آئیں اعضا عطیہ کریں، اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور زندگیاں بچائیں، میری بھتیجی بھی جگر کے عارضے میں مبتلا ہے اور پاکستان میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھارت گئی ہوئی ہے. حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے کیوں کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا غیر ملکی لیگز کے حوالے سے اقدام درست ہے کیوں کہ لیگز زیادہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے تاہم کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو سیزن میں شرکت کرنا چاہیے جب کہ ایشین گیمز میں کامیاب ہونے کی بھر پور کوشش کریں گے.واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(((پی ٹی آئی ) 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل(((ایم ایم اے ) کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، عوامی نیشنل پارٹی((اے این پی)) اوربلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں...

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا